۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تصاویر/قم میں موجود "صحافیوں" کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات

حوزہ/امام جمعہ سکردو نے حضرت آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عظیم فقدان کو عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ شہر سکردو پاکستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے حضرت آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عظیم فقدان کو عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

انہوں نے مرحوم و مغفور آیۃ اللہ العظمی صافی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیۃ اللہ العظمی صافی کی وفات سے حوزہ ہائے علمیہ ایک بلند پایہ استاد اور عالم اسلام ایک بابصیرت عالم دین اور ممتاز فقیہ سے محروم ہوگیا ہے۔

علامہ حسن جعفری نے مزید کہا کہ مرحوم انقلابی فکر و عمل کے حامل مرجع تقلید تھے، جنہوں نے امام خمینی (رح) کی پیروی کرتے ہوئے انقلاب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا
اور ان کے بعد وہ اسلامی جمہوریہ کے استحکام اور انقلابی مقاصد کی تکمیل کے لئے قائد انقلاب آیت الله العظمی خامنہ‌ای کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .